Aamir Hamza Nizami


Thursday, July 11, 2019

Manqabate hoozur qutbe banaras By qari wasim akram paiham ismaily Urdu Naat lyrics

ــــــ منقبتِ حضور قطبِ بنارس ـــــــ

ابرِ رحمت سے گھرا ہے در شکرتالاب کا
مرحبہ ہے کیا حسیں منظر شکرتالاب کا

خاندانِ حضرتِ فاروقِ اعظم ہے یہاں
اے منافق مت لگا چکر شکرتالاب کا

حضرتِ قطبِ بنارس آپ کے فیضان سے
ذرہ ذرہ   ہو  گیا  گوہر  شکرتالاب کا

آئے ہیں عرس وحیدی میں یہاں جتنے غلام
ذکر ہے ہر ایک کے لب پر شکرتالاب کا

عاشقِ قطبِ بنارس کی یہی ہے التجا
حشر تک چلتا رہے ساغر شکرتالاب کا

فیض سے قطبِ بنارس کے ہوا میں فیضیاب
جل رہا ہے دیپ میرے گھر شکرتالاب کا

مفتئ شہرِ بنارس ہیں یہں جلوہ نما
کیوں نہ ہوگا تذکرہ گھر گھر شکر تالاب کا

 یہ شہنشاہِ مسولی اور رضا کا فیض ہے
جو قصیدہ ہے مرے لب پر شکرتالاب کا

مرحبہ عرسِ وحیدی میں مری شرکت ہوئی
مجھ کو بھی پیہم ملا لنگر شکرتالاب کا

از قلم ــــ قاری وسیم اکرم پیہم اسمٰعیلی بنارسی

No comments:

Post a Comment