Aamir Hamza Nizami
Tuesday, April 30, 2019
Sunday, April 28, 2019
Saturday, April 27, 2019
Manqabate hoozur shere Banaras by Noorani Habibi Naat lyrics Naat Bank Urdu Naat lyrics
منقبتِ حضور قطبِ بنارس
ہر اک لب پر ترانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
گدا سارا زمانا ہے میرے قطبِ بنارس کا
وہاں ہر وقت ہوتی رہتی ہے برسات رحمت کی
جہاں پر آستانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
بظاہر ہند میں رہتے ہیں وہ لیکن جہاں والو!
مدینے میں ٹھکانا ہے میرے قطبِ بنارس کا
کرم قطبِ بنارس ہو کرم قطبِ بنارس ہو
یہی کہتا دوانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
کھلے ہیں پھول بن کے جن کے آنگن میں معین الدین
وہ نورانی گھرانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
بقلم ـــ محمد نورانی حبیبی ــــ
ہر اک لب پر ترانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
گدا سارا زمانا ہے میرے قطبِ بنارس کا
وہاں ہر وقت ہوتی رہتی ہے برسات رحمت کی
جہاں پر آستانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
بظاہر ہند میں رہتے ہیں وہ لیکن جہاں والو!
مدینے میں ٹھکانا ہے میرے قطبِ بنارس کا
کرم قطبِ بنارس ہو کرم قطبِ بنارس ہو
یہی کہتا دوانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
کھلے ہیں پھول بن کے جن کے آنگن میں معین الدین
وہ نورانی گھرانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
بقلم ـــ محمد نورانی حبیبی ــــ
Friday, April 26, 2019
Noorani Habibi Naat lyrics Naat Bank Urdu Naat lyrics Subhani Habibi Naat lyrics
نعت شریف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدینے میں ہے ان کی تربت نرالی
ہے جن کی جہاں میں حکومت نرالی
اگر کوئ پوچھے تو کہ دینا اس سے
حبیبِ خدا کی ہے عظمت نرالی
خدا کی قسم رحمتِ دو جہاں کی
ہے سارے زمانے پہ رحمت نرالی
جسے موت آئ ہے شہرِ نبی میں
ملی اس کی قسمت کو قسمت نرالی
بہت ہی نرالا ہے روضے کا گنبد
ہے روضے کی جالی نہایت نرالی
مچل جاؤ گے دیکھتے ہی لحد میں
اے نورانی آقا کی صورت نرالی
بقلم ــــ محمد نورانی حبیبی ـــــــــــــــ
Urdu Naat lyrics by Hafiz shahid ashrafi Banarasi Subhani Habibi Naat lyrics Naat Bank
خلق کی بے نور آنکھوں کو فروزاں کر دیا
آپ کے جلووں نے عالم میں چراغاں کردیا
اختیار مصطفے کی یہ بھی ہے واضح دلیل
آپ نے چاہا جسے جنت بداماں کردیا
مصطفے نے کفر و باطل کی مٹاکر تیرگی
حق بجانب حق ہے کیا سب پر نمایاں کر دیا
وقت کے سارے مسیحا دنگ ہیں یہ دیکھ کر
مصطفے نے درد بے درماں کا درماں کر دیا
آپ کی اے داعٸ اسلام دعوت کو سلام
آپ نے تو پتھروں کو بھی مسلماں کر دیا
اس طرف ہونے لگا پیہم بہاروں کا نزول
جس طرف آقا نے اپنا حسن خنداں کر دیا
بخش کر مجھ بے نوا کو نعت گوٸی کا شعور
حق نے میری روح کی تسکیں کا ساماں کردیا
حافظ اشرفی
آپ کے جلووں نے عالم میں چراغاں کردیا
اختیار مصطفے کی یہ بھی ہے واضح دلیل
آپ نے چاہا جسے جنت بداماں کردیا
مصطفے نے کفر و باطل کی مٹاکر تیرگی
حق بجانب حق ہے کیا سب پر نمایاں کر دیا
وقت کے سارے مسیحا دنگ ہیں یہ دیکھ کر
مصطفے نے درد بے درماں کا درماں کر دیا
آپ کی اے داعٸ اسلام دعوت کو سلام
آپ نے تو پتھروں کو بھی مسلماں کر دیا
اس طرف ہونے لگا پیہم بہاروں کا نزول
جس طرف آقا نے اپنا حسن خنداں کر دیا
بخش کر مجھ بے نوا کو نعت گوٸی کا شعور
حق نے میری روح کی تسکیں کا ساماں کردیا
حافظ اشرفی
Thursday, April 25, 2019
Karam zami ke liye fazl hai zama ke liye new naat lyrics by Hafiz shahid ashrafi Banarasi naat lyrics Subhani Habibi Naat Bank urdu naat lyrics
کرم زمیں کے لٸے فضل ہیں زماں کے لٸے
مرے حضور تو رحمت ہیں دوجہاں کے لٸے
ملاٸکہ سے کہو راہ میں درود پڑھیں
نکل چکے ہیں شہ بطحا لامکاں کے لٸے
زمیں پہ اب بھی بہت جاں لٹانے والے ہیں
شہ امم کی فضیلت کے آسماں کے لٸے
بروز حشر سرو پر جب آٸگا سورج
حضور ہی کو پکارینگے سب اماں کے لٸے
کہ جو محافظ ناموس سرور دیں ہیں
ہم اپنی بھی دے دینگے انکی جاں کے لٸے
خرد کے ساتھ جنوں بھی بہت ضروری ہے
نبی کے عشق کے دریاۓ بیکراں کے لٸے
وہاں پہ شاہ و گدا کی کوٸی نہیں تخصیص
در حبیب تو حافظ ہے این و آں کے لٸے
حافظ اشرفی
مرے حضور تو رحمت ہیں دوجہاں کے لٸے
ملاٸکہ سے کہو راہ میں درود پڑھیں
نکل چکے ہیں شہ بطحا لامکاں کے لٸے
زمیں پہ اب بھی بہت جاں لٹانے والے ہیں
شہ امم کی فضیلت کے آسماں کے لٸے
بروز حشر سرو پر جب آٸگا سورج
حضور ہی کو پکارینگے سب اماں کے لٸے
کہ جو محافظ ناموس سرور دیں ہیں
ہم اپنی بھی دے دینگے انکی جاں کے لٸے
خرد کے ساتھ جنوں بھی بہت ضروری ہے
نبی کے عشق کے دریاۓ بیکراں کے لٸے
وہاں پہ شاہ و گدا کی کوٸی نہیں تخصیص
در حبیب تو حافظ ہے این و آں کے لٸے
حافظ اشرفی
Urdu Naat lyrics azmate sarkar par Marta hai dil by Hafiz shahid ashrafi naat lyrics naat bank Subhani Habibi
٧٨٦
٩٢
عظمت سرکار پر مرتا ہے دل
مومنوں کا اسلٸے زندہ ہے دل
میں کھڑا ہوں انکے درپر باادب
ہونٹ تو چپ ہیں مگر گویا ہے دل
سہتے سہتے دورٸ طیبہ کا غم
ٹکڑے ٹکڑے اب ہوا جاتا ہے دل
نسبت ماہ مدینہ ہے اگر
چاند سے بھی بڑھ کے رخشندہ ہے دل
مصطفے خیرالوری کے نام پر
جان دینے پر بھی آمادہ ہے دل
دشمن جاں کو بھی دیتے ہیں اماں
مرحبا کتنا بڑا انکا ہے دل
کیوں تجھے سرکار سے الفت نہیں
کیا ترے سینے میں پتھر کا ہے دل
حافظ اشرفی
٩٢
عظمت سرکار پر مرتا ہے دل
مومنوں کا اسلٸے زندہ ہے دل
میں کھڑا ہوں انکے درپر باادب
ہونٹ تو چپ ہیں مگر گویا ہے دل
سہتے سہتے دورٸ طیبہ کا غم
ٹکڑے ٹکڑے اب ہوا جاتا ہے دل
نسبت ماہ مدینہ ہے اگر
چاند سے بھی بڑھ کے رخشندہ ہے دل
مصطفے خیرالوری کے نام پر
جان دینے پر بھی آمادہ ہے دل
دشمن جاں کو بھی دیتے ہیں اماں
مرحبا کتنا بڑا انکا ہے دل
کیوں تجھے سرکار سے الفت نہیں
کیا ترے سینے میں پتھر کا ہے دل
حافظ اشرفی
Wednesday, April 24, 2019
Mankabat hazrate awaise qarni by amir hamza nizami Naat Bank lyrics Subhani Habibi
دل یہی کہتا ہے ہر بار اویس قرنی
آپ ہیں عاشقِ سرکار اویسِ قرنی
عشق سرکار کی طلعت سے جہاں میں واللہ
دل تمہارا تھا ضیابار اویس قرنی
اب دکھا دیجیئے اک بار ہمیں روئے حسیں
دید کے ہم ہیں طلبگار اویس قرنی
اہلِ محفل کو دوا کی نہیں حاجت ، سارے
ہیں ترے عشق میں بیمار اویس قرنی
جنگ کا کرتا ہوں اعلان میں ان لوگوں سے
جو یہاں تیرے ہیں غدّار اویسِ قرنی
ان پہ فیضان نبی آج بھی ہے جلوہ فگن
جو بھی تیرے ہیں وفادار اویس قرنی
یہ حقیقت ہے نظامی کی زبانی سنئے
آپ کے کرتے ہیں اذکار اویس قرنی
از قلم ۔۔۔۔ امیر حمزہ نظامی رانچوی
آپ ہیں عاشقِ سرکار اویسِ قرنی
عشق سرکار کی طلعت سے جہاں میں واللہ
دل تمہارا تھا ضیابار اویس قرنی
اب دکھا دیجیئے اک بار ہمیں روئے حسیں
دید کے ہم ہیں طلبگار اویس قرنی
اہلِ محفل کو دوا کی نہیں حاجت ، سارے
ہیں ترے عشق میں بیمار اویس قرنی
جنگ کا کرتا ہوں اعلان میں ان لوگوں سے
جو یہاں تیرے ہیں غدّار اویسِ قرنی
ان پہ فیضان نبی آج بھی ہے جلوہ فگن
جو بھی تیرے ہیں وفادار اویس قرنی
یہ حقیقت ہے نظامی کی زبانی سنئے
آپ کے کرتے ہیں اذکار اویس قرنی
از قلم ۔۔۔۔ امیر حمزہ نظامی رانچوی
Subscribe to:
Posts (Atom)