Aamir Hamza Nizami


Saturday, April 27, 2019

Manqabate hoozur shere Banaras by Noorani Habibi Naat lyrics Naat Bank Urdu Naat lyrics

منقبتِ حضور قطبِ بنارس

ہر اک لب پر ترانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا
گدا سارا زمانا ہے میرے قطبِ بنارس کا

 وہاں ہر وقت ہوتی رہتی ہے برسات رحمت کی
جہاں پر آستانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا

 بظاہر ہند میں رہتے ہیں وہ لیکن جہاں والو!
مدینے میں ٹھکانا ہے میرے قطبِ بنارس کا

 کرم قطبِ بنارس ہو کرم قطبِ بنارس ہو
یہی کہتا دوانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا


 کھلے ہیں پھول بن کے جن کے آنگن میں معین الدین
وہ نورانی گھرانہ ہے میرے قطبِ بنارس کا

بقلم ـــ محمد نورانی حبیبی ــــ

No comments:

Post a Comment