Aamir Hamza Nizami


Friday, April 26, 2019

Urdu Naat lyrics by Hafiz shahid ashrafi Banarasi Subhani Habibi Naat lyrics Naat Bank

خلق کی بے نور آنکھوں کو فروزاں کر دیا
آپ کے جلووں نے عالم میں چراغاں کردیا


اختیار مصطفے کی یہ بھی ہے واضح دلیل
آپ نے چاہا جسے جنت بداماں کردیا


مصطفے نے کفر و باطل کی مٹاکر تیرگی
حق بجانب حق ہے کیا سب پر نمایاں کر دیا


وقت کے سارے مسیحا دنگ ہیں یہ دیکھ کر
مصطفے نے درد بے درماں کا درماں کر دیا


آپ کی اے داعٸ اسلام دعوت کو سلام
آپ نے تو پتھروں کو بھی مسلماں کر دیا


اس طرف ہونے لگا پیہم بہاروں کا نزول
جس طرف آقا نے اپنا حسن خنداں کر دیا


بخش کر مجھ بے نوا کو نعت گوٸی کا شعور
حق نے میری روح کی تسکیں کا ساماں کردیا

حافظ   اشرفی

No comments:

Post a Comment