دل یہی کہتا ہے ہر بار اویس قرنی
آپ ہیں عاشقِ سرکار اویسِ قرنی
عشق سرکار کی طلعت سے جہاں میں واللہ
دل تمہارا تھا ضیابار اویس قرنی
اب دکھا دیجیئے اک بار ہمیں روئے حسیں
دید کے ہم ہیں طلبگار اویس قرنی
اہلِ محفل کو دوا کی نہیں حاجت ، سارے
ہیں ترے عشق میں بیمار اویس قرنی
جنگ کا کرتا ہوں اعلان میں ان لوگوں سے
جو یہاں تیرے ہیں غدّار اویسِ قرنی
ان پہ فیضان نبی آج بھی ہے جلوہ فگن
جو بھی تیرے ہیں وفادار اویس قرنی
یہ حقیقت ہے نظامی کی زبانی سنئے
آپ کے کرتے ہیں اذکار اویس قرنی
از قلم ۔۔۔۔ امیر حمزہ نظامی رانچوی
آپ ہیں عاشقِ سرکار اویسِ قرنی
عشق سرکار کی طلعت سے جہاں میں واللہ
دل تمہارا تھا ضیابار اویس قرنی
اب دکھا دیجیئے اک بار ہمیں روئے حسیں
دید کے ہم ہیں طلبگار اویس قرنی
اہلِ محفل کو دوا کی نہیں حاجت ، سارے
ہیں ترے عشق میں بیمار اویس قرنی
جنگ کا کرتا ہوں اعلان میں ان لوگوں سے
جو یہاں تیرے ہیں غدّار اویسِ قرنی
ان پہ فیضان نبی آج بھی ہے جلوہ فگن
جو بھی تیرے ہیں وفادار اویس قرنی
یہ حقیقت ہے نظامی کی زبانی سنئے
آپ کے کرتے ہیں اذکار اویس قرنی
از قلم ۔۔۔۔ امیر حمزہ نظامی رانچوی
No comments:
Post a Comment