Aamir Hamza Nizami


Thursday, May 23, 2019

گناہوں کے لیے چلتی ہوٸی تلوار بن جاٶ مسلمانوں ہے روزہ فرض روزے دار بن جاٶ

گناہوں کے لیے چلتی ہوٸی تلوار بن جاٶ
مسلمانوں ہے روزہ فرض روزے دار بن جاٶ

پڑا ہے کیوں تمہاری آنکھوں پر غفلت کا یہ پردہ
سنوں اے مو منوں اسلام کا اک رکن ہے روزہ

یہ غفلت چھوڑ دو للہ اب ہشیار بن جاٶ
مسلمانوں ہے روزہ فرض روزے دار بن جاٶ

غموں کی تیرگی کیا ہے خوشی کی روشنی کیا ہے
رکھو گے روزہ تو معلوم ہو گا زندگی کیا ہے

اندھیروں سے نکل کر مطلعء انوار بن جاٶ
مسلمانوں ہے روزہ فرض روزے دار بن جاٶ

یہی روزہ بروزِ  حشر تم کو بخشواٸے گا
یہی روزہ تمہیں خلدِ بریں تک لے کے جاٸے گا

کرو پختہ ارادہ آہنی دیوار بن جاٶ
مسلمانوں ہے روزہ فرض روزے دار بن جاٶ

نصیحت کے یہ موتی ہیں اسے اے دوستو چن لو
یہ قیصر جو بھی تم سے کہہ رہا ہے غور سے سن لو

کرو تم نیکیاں اور خلد کے حقدار بن جاٶ
مسلمانوں ہے روزہ فرض روزے دار بن جاٶ

No comments:

Post a Comment