🌹 مئیِ توحید سے سرشار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 ہدایت کے علمبر دار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹وہ شمعِ حق کےپروانےتھےکچھ پروا نہ تھی اپنی
🌹 مکمل عشق کا کردار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 رہِ حق میں فدا ہونے کا جذبہ تھا بصد اخلاص
🌹مجسم ، معنیِ ایثار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 شکستِ فاش دیدی سہ گنی تعدادِ اعداء کو
🌹 کھنچی اللہ کی تلوار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 کچھ ایسی روشنی پائی تھی مہتابِ نبوّ ت سے
🌹 مقابل ، شمس کے ضوبار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 ظہورِ قوّتِ اسلام کی صبحِ درخشاں تھے
🌹 فروغِ دین کے مینار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 فرشتوں کو خدا نے بھیج کر امداد فرمائی
🌹 توکُّل کا لیے ہتھیار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 خدا کے حکم سے کثرت پہ قلت ہوتی ہیے غالب
🌹 اِسی نکتے کا اک اظہار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹 ضیا، آفاق میں اب تک ہیےاُن کےحسنِ ایماں کی
🌹 بڑے ہی صاحبِ انوار تھے وہ تین سو تیرہ
🌹زمانہ جن کی جرءت کو سلامی دیتا ہیے سیفی
🌹 غلا ما نِ شہ ِ ابر ا ر تھے وہ تین سو تیرہ
سیدشاکرحسین سیفی
صدر شعبہءِافتاءدارالعلوم محبوبِ سبحانی
کرلا ممبئی انڈیا
No comments:
Post a Comment