Aamir Hamza Nizami


Thursday, May 23, 2019

اے آمنہ کے لخت جگر شاہِ مدینہ


اے آمنہ کے لخت جگر شاہِ مدینہ
دے میری دعاؤں کو ظفر شاہِ مدینہ

فرقت میں رہے دیدہ ئے تر شاہِ مدینہ
ہو مجھکو عطا سوزِ جگر شاہِ مدینہ

 دن رات مدینے کی میں کرتا ہوں دعائیں
ہو میری دعاؤں میں اثر شاہِ مدینہ

کس حال میں دیوانے ہیں سب ان کو پتہ ہے
رکھتے ہیں دو عالم کی خبر شاہِ مدینہ

رخسار تو رخسار ہیں تلوؤں کو تمہارے
حیرت میں پڑا دیکھے قمر شاہِ مدینہ

ہوجاٸے فنا آن میں واللہ مصیبت
فرمائیں  اگر آپ نظر شاہ مدینہ

رکھتے ہیں تمنا یہ مدینے کے دوانے
ہو جائے مدینے کا سفر شاہِ مدینہ

تعریف تری کرتے ہوئے روح بدن سے
قدموں میں ہو سر جائے گزر شاہِ مدینہ

قربان میں قدرت پہ تمہاری کہ تمہارے
چلتا ہے اشاروں پہ قمر شاہِ مدینہ

دلکش کی تمنا ہے یہ سلطانِ زمانہ
ہو عمر ترے در پہ بسر شاہِ مدینہ


از قلم دلکش فراز عطاری
پتہ 26,,جاورا,,ضلع,,رتلام,,ایم,,پی,,انڈیا
نمبر 7489396907

No comments:

Post a Comment