ـــــــــ نعت شریف ـــــــــ
جب سے قریبِ بارگہِ نور ہوگیا
رنگینئ جہاں سے بہت دور ہوگیا
ذرے کو مہ بنانا ، کبھی خار کو گلاب
جیسے درِ رسول کا دستور ہوگیا
مدت سے مجھ میں بیٹھا تھا قبضہ جمائے درد
نامِ رسول سنتے ہی کافور ہوگیا
یوں سامنے عمر کے گیا دشمنِ رسول
آئینہءحیات گرا ، چور ہوگیا
فیضانِ پائے نازِ نبی کچھ نہ پوچھئے
ذرہ بھی آفتاب بنا ، طور ہوگیا
اخلاقِ مصطفٰے کا ہنر دیکھ لے جہاں
پائے نبی پہ خم سرِ مغرور ہوگیا
مجھ کو نبی نے اتنا نوازا کہ ہر کوئ
ذیشان آج کہنے پہ مجبور ہوگیا
بقلم ـــ محمد ذیشان متھراوی
جب سے قریبِ بارگہِ نور ہوگیا
رنگینئ جہاں سے بہت دور ہوگیا
ذرے کو مہ بنانا ، کبھی خار کو گلاب
جیسے درِ رسول کا دستور ہوگیا
مدت سے مجھ میں بیٹھا تھا قبضہ جمائے درد
نامِ رسول سنتے ہی کافور ہوگیا
یوں سامنے عمر کے گیا دشمنِ رسول
آئینہءحیات گرا ، چور ہوگیا
فیضانِ پائے نازِ نبی کچھ نہ پوچھئے
ذرہ بھی آفتاب بنا ، طور ہوگیا
اخلاقِ مصطفٰے کا ہنر دیکھ لے جہاں
پائے نبی پہ خم سرِ مغرور ہوگیا
مجھ کو نبی نے اتنا نوازا کہ ہر کوئ
ذیشان آج کہنے پہ مجبور ہوگیا
بقلم ـــ محمد ذیشان متھراوی
No comments:
Post a Comment