جب جب خیال نعت سے معمور ہوگیا
ہر ایک گوشہ فکر کا پرنور ہوگیا
روحانی طاقت ایسی تھی نام رسول میں
اک ضرب ہی سے کوہ الم چور ہوگیا
اک نام پاک مصطفے لب پر رواں ہوا
جھوم اٹھی روح قلب بھی مسرور ہوگیا
فخر کلیم حق نے قدم رکھ دیا جہاں
وہ خطہ نازش جبل طور ہوگیا
وہ شخص کیسے پاٸگا قرب خداۓ پاک
محبوب کبریاسے ہی جو دور ہوگیا
وحدت کا جام ایسا پلایا حضور نے
عاشق ہمیشہ کے لٸے مخمور ہو گیا
حافظ مجھے بھی داد سخن دےرہے ہیں لوگ
لگتاہے شعر میرا بھی بھر پور ہوگیا
حافظ اشرفی
ہر ایک گوشہ فکر کا پرنور ہوگیا
روحانی طاقت ایسی تھی نام رسول میں
اک ضرب ہی سے کوہ الم چور ہوگیا
اک نام پاک مصطفے لب پر رواں ہوا
جھوم اٹھی روح قلب بھی مسرور ہوگیا
فخر کلیم حق نے قدم رکھ دیا جہاں
وہ خطہ نازش جبل طور ہوگیا
وہ شخص کیسے پاٸگا قرب خداۓ پاک
محبوب کبریاسے ہی جو دور ہوگیا
وحدت کا جام ایسا پلایا حضور نے
عاشق ہمیشہ کے لٸے مخمور ہو گیا
حافظ مجھے بھی داد سخن دےرہے ہیں لوگ
لگتاہے شعر میرا بھی بھر پور ہوگیا
حافظ اشرفی
No comments:
Post a Comment