عشق نبی سے دل مرا پور نور ہو گیا
جس وقت ان کی مدح میں مسرور ہو گیا
غمگین ہو کے تنہا کھڑا تھا میں اس گھڑی
پڑھ لی درود پاک تو غم دور ہو گیا
فضل خدا سے آمدِ سرکار کے طفیل
اک پل میں ختم دہر سے رنجور ہو گیا
اندھن بنا ہے نار کا ابلیس اس لیے
بد بخت بدنصیب وہ مغرور ہو گیا
پہچان بن گئی ہے طفیل نبی مری
صدقے میں نعت پاک کے مشہور ہو گیا
اہل وفا کی دیکھ کے مجھ پر نوازشیں
دل میرا ان کے واسطے مشکور ہو گیا
دید نبی کا اس کو نظامی شرف ملا
دل جس کا ان کی یاد سے معمور ہو گیا
ازقلم ۔۔۔ محمد امیر حمزہ نظامی رانچوی(جھارکھنڈ)
جس وقت ان کی مدح میں مسرور ہو گیا
غمگین ہو کے تنہا کھڑا تھا میں اس گھڑی
پڑھ لی درود پاک تو غم دور ہو گیا
فضل خدا سے آمدِ سرکار کے طفیل
اک پل میں ختم دہر سے رنجور ہو گیا
اندھن بنا ہے نار کا ابلیس اس لیے
بد بخت بدنصیب وہ مغرور ہو گیا
پہچان بن گئی ہے طفیل نبی مری
صدقے میں نعت پاک کے مشہور ہو گیا
اہل وفا کی دیکھ کے مجھ پر نوازشیں
دل میرا ان کے واسطے مشکور ہو گیا
دید نبی کا اس کو نظامی شرف ملا
دل جس کا ان کی یاد سے معمور ہو گیا
ازقلم ۔۔۔ محمد امیر حمزہ نظامی رانچوی(جھارکھنڈ)
No comments:
Post a Comment