زمین ہو کہ ہو عرش اعظم
نبی کا جلوہ کہاں نہیں ہے
کہیں پہ احمد کہیں محمد
کہ ذکر ان کا کہاں نہیں ہے
گلی گلی اور شہر شہر میں
ملیں گے غازی ہر ایک گھر میں
زمانے والوں مجھے بتاؤ
حسینی جزبہ کہاں نہیں ہے
'
اٹھا کے دیکھو کوئ بھی غزوہ
تمہیں ملیگا علی کا جلوہ
حنین دیکھو بدر بھی دیکھو
علی کا غلبہ کہاں نہیں ہے
یزیدی جتنے تھے کربلا میں
مٹا ہے نام و نشان ان کا
مگر بتاؤ جہاں میں ابن
علی کا شیدا کہاں نہیں ہے
بلال حبشی ہوں چاہے سلماں
اویش قرنی ہوں چاہے حساں
ہیں عاشقان نبی یہ ان کا
بتاؤ چرچہ کہاں نہیں ہے
بوبَکرَ ، فارُوق و عُثماں ، حیدر
ہیں مہکے سب خوشبوئے نبی سے
نظامی آقا کی پیاری خشبو
جہاں میں ملتا کہاں نہیں ہے
*ازقلم..امیرحمزہ نظامی رانچوی جھارکھنڈ(الہند)*
نبی کا جلوہ کہاں نہیں ہے
کہیں پہ احمد کہیں محمد
کہ ذکر ان کا کہاں نہیں ہے
گلی گلی اور شہر شہر میں
ملیں گے غازی ہر ایک گھر میں
زمانے والوں مجھے بتاؤ
حسینی جزبہ کہاں نہیں ہے
'
اٹھا کے دیکھو کوئ بھی غزوہ
تمہیں ملیگا علی کا جلوہ
حنین دیکھو بدر بھی دیکھو
علی کا غلبہ کہاں نہیں ہے
یزیدی جتنے تھے کربلا میں
مٹا ہے نام و نشان ان کا
مگر بتاؤ جہاں میں ابن
علی کا شیدا کہاں نہیں ہے
بلال حبشی ہوں چاہے سلماں
اویش قرنی ہوں چاہے حساں
ہیں عاشقان نبی یہ ان کا
بتاؤ چرچہ کہاں نہیں ہے
بوبَکرَ ، فارُوق و عُثماں ، حیدر
ہیں مہکے سب خوشبوئے نبی سے
نظامی آقا کی پیاری خشبو
جہاں میں ملتا کہاں نہیں ہے
*ازقلم..امیرحمزہ نظامی رانچوی جھارکھنڈ(الہند)*
No comments:
Post a Comment