🌹🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹🌹
یہــی تو کہتا دِوانہ رسول پاک کا ہے
عظیم دہر میں رتبہ رسول پاک کا ہے
مٹا نہ پائیں گے دشمن ہمیں زمانے سے
قـدم قدم پہ سہارا رسول پاک کا ہے
ادب سے بلبل سدرہ نے بھی شبِ اسریٰ
ہے چوما جس کو وہ تلوہ رسول پاک کا ہے
ہر ایک سمت جو جلوہ دکھائی دیتا ہے
قسم خدا کی یہ صدقہ رسول پاک کا ہے
بنے ہیں ان کے ہی صدقے میں دو جہاں واللہ
تمام دہر میں چرچا رسول پاک کا ہے
جہنمـی ہے وہ ان سے کرے بغاوت جو
وہ جنتی ہے جو شیدا رسول پاک کا ہے
ادا جو کرتا ہوں حسّان کی میں سنت ، یہ
خدا کا فضل ہے صدقہ رسول پاک کا ہے
کٹایا سجدے کی حالت میں جس نے سر اپنا
علی کا بیٹا نواسہ رسول پاک کا ہے
یہ بات حق ہے نظامی کہ روضئہِ اقدس
جہاں میں سب سے نرالہ رسول پاک کا یے
ازقلم ـــــ امیر حمزہ نظامی رانچوی
یہــی تو کہتا دِوانہ رسول پاک کا ہے
عظیم دہر میں رتبہ رسول پاک کا ہے
مٹا نہ پائیں گے دشمن ہمیں زمانے سے
قـدم قدم پہ سہارا رسول پاک کا ہے
ادب سے بلبل سدرہ نے بھی شبِ اسریٰ
ہے چوما جس کو وہ تلوہ رسول پاک کا ہے
ہر ایک سمت جو جلوہ دکھائی دیتا ہے
قسم خدا کی یہ صدقہ رسول پاک کا ہے
بنے ہیں ان کے ہی صدقے میں دو جہاں واللہ
تمام دہر میں چرچا رسول پاک کا ہے
جہنمـی ہے وہ ان سے کرے بغاوت جو
وہ جنتی ہے جو شیدا رسول پاک کا ہے
ادا جو کرتا ہوں حسّان کی میں سنت ، یہ
خدا کا فضل ہے صدقہ رسول پاک کا ہے
کٹایا سجدے کی حالت میں جس نے سر اپنا
علی کا بیٹا نواسہ رسول پاک کا ہے
یہ بات حق ہے نظامی کہ روضئہِ اقدس
جہاں میں سب سے نرالہ رسول پاک کا یے
ازقلم ـــــ امیر حمزہ نظامی رانچوی
No comments:
Post a Comment