🌹===== بسم اللہ الرحمٰن الرحیم =====🌹
🌹بزمِ نعت و منقبت میں کہا گیا مکمل کلام🌹
ہر اک لمحہ جو کرتے ہیں اطاعت غوث اعظم کی
ہمیشہ ان پہ ہوتی ہے حماہت غوث اعظم کی
بسا لو دل میں الفت ان کی اے لوگوں زمانے میں
ہمیشـــہ کام آئے گی محبت غـوث اعظم کی
انہی کے در پہ رہتے ہیں کھڑے کل اولیاء بیشک
ہے سب سے افضل و اعلیٰ ولایت غوث اعظم کی
یہ ان کا فیض تو دیکھو ولی پل میں بنا ڈالا
پڑی جب چور پر نظر عنایت غوث اعظم کی
خدا کے فضل سے پل میں ترائی ڈوبی کشتی کو
یہ ہے مشہـور دنیا میں کرامت غوث اعظم کی
وہ کر دیتے ہیں منگتوں کو عطا خیرات بن مانگے
سمجھ پائے گا کوئی کیا حقیقت غوث اعظم کی
دیا تھا درس سچائی کا ان کو ماں نے بچپن میں
ہے دنیا دیکھ کر حیراں صداقت غوث اعظم کی
بلاؤں سے رہے محفوظ خواہش ہے نظامی کی
ملے دنیا میں ہر لمحہ حفاظت غوث اعظم کی
ازقلم ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امیر حمزہ نظامی رانچوی(جھارکھنڈ)
No comments:
Post a Comment