Aamir Hamza Nizami


Wednesday, January 23, 2019

sayyad imamuddin hashmi new naat lyrics


عشق و وفا کا جام پلاتے ہیں مصطفیٰ
سویاہوانصیب جگاتےہیں مصطفیٰ

جس شخص پہ کرم ہوا سرکار کا میرے
اس شخص کو مدینہ بلاتے ہیں مصطفیٰ

ان پر درود پڑھ کے جو سوتا ہے رات کو
تشریف ان کے خواب میں لاتے ہیں مصطفیٰ

عشق رسول دل میں لیے جو بھی مر گیا
قبروں میں ان کے بالیقیں آتے ہیں مصطفیٰ

قسمت کا وہ دھنی ہے چمکتا ہے اس کا گھر
جس گھر میں برکتیں لیے آتے ہیں مصطفیٰ

عشق نبی میں جھوم کے کہتے ہیں یہ بلال
دیکھو ہمیں وہ دیکھو بلاتے ہیں مصطفیٰ

خوشیوں کی کوئی انتہا ہوگی نہ ہاشمی
قدسی جو حشر میں کہے آتے ہیں مصطفیٰ

سید امام الدین ہاشمی القادری

No comments:

Post a Comment